0

جہلم تھانہ منگلا کینٹ کے کمپاونڈ سے ایک درجن سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئی

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر شاہ)جہلم تھانہ منگلا کینٹ کے کمپاونڈ سے ایک درجن سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے انکوائری کروائی تو پولیس اہلکار ملوث نکلے ڈی پی اونے ڈی ایس پی سٹی میاں افضال شاہ کو انکوائری افسر مقرر کر کے رپورٹ ملنے پر ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ احسن شہزاد بٹ، محرر منگلا کینٹ امیر افضل اور 02 اہلکاروں کو فوری معطل کر دیا،واقعہ میں ملوث چاروں پولیس ملازمین کے خلاف موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا مقدمہ درج کر لیا،ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور محرر امیر افضل کو گرفتار کرلیا جبکہ 02کانسٹیبل فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈی ایس پی ملک عقیل عباس نے پولیس ملازمین کی نشاندہی پر دینہ کے کباڑیے سے 02چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی ہے،کباڑیے نے انکشاف کیا کہ باقی 13موٹر سائیکلیں گجرانوالہ فروخت کر دی ہے، ڈی ایس پی ملک عقیل عباس کی مدعیت میں زیر دفعہ 409ت پ،411ت پ، 155Cکے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔