0

دینہ میں چند منٹوں کی بارش سے ہر طرف گندگی ہی گندگی نظر آنے لگی


دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں چند منٹوں کی بارش سے ہر طرف گندگی ہی گندگی نظر آنے لگی نالی اور نالوں کا گندا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا اہل علاقہ کا ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دینہ میں بارش ہونے کے بعد ہر طرف گندگی ہی گندگی پھیل گئی نیا محلہ نزد ریلوے اسٹیشن میں نالے نالیوں کا گندا پانی گلیوں اور گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ مال گودام کے قریب گندی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بدبو پھیل رہی ہے اہل محلہ کا وہاں سے گزرنا محال ہو گیا ہے اہل محلہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔