جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)جہلم سروے کے مطابق بجلی آٹا پٹرول سب مہنگا ہو گیا۔ زندگی بچانے والی ادویات میں بھی غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا حکمران کہتے تھے،کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمنی ہے 150 یا 180 روپے پر پٹرول کے نرخ لے کر آئیں گے یہی جھوٹی حکومت والے شور مچاتے تھے معیشت کی بہتری کے لیے جس کو سپیشل طیارہ لینے گیا تھا خدا کی قدرت اب ڈالر کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہو چکاہے،پاکستان کی تاریخ میں سب سے مہنگا ڈالر اس وقت ہے، پھر روس سے آنے والے تیل کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، حکمرانوں کو اپنے عوام کا زرا سا بھی احساس ہوتا تو استعفے دے دیتے عوامی رائے عامہ کے مطابق عام آدمی ذلیل ہو کر رہ گیا ہے۔ بجلی آٹا پٹرول سب مہنگا ہو گیا ہے،زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے، میڈیکل سٹورز مالکان نے ادویات غائب کر دی ہیں اور ادویات بلیک میں فروخت کی جا رہی ہیں، حکمران سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں،حکمرانوں نے چینی،آٹے،دالوں کے نرخ کم کرنے کے بلندو بانگ دعوے کیے،بازاروں میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے،غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں،حکمرانوں نے وطن عزیز کی عوام کو سبز باغ دکھا کر حکومت سنبھالی اب حکمران ہر روز اشیاء خوردونوش سمیت اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں اضافہ کر کے عوام کو شوگر،بلڈ پریشر جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا کر رے ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے سابق حکومت بہت بہتر تھی موجودہ حکمران کئی سو ارب روپے معاف کرواچکے ہیں، جبکہ عدالتوں میں کیسیز بھی ختم کروا چکے ہیں،اب حکمرانوں نے غریب عوام کو ختم کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہیں،غریب طبقہ بچوں سمیت خودکشیاں کر رہا ہے انصاف فراہم کرنے والے اداروں نے غریب اور امیر کے لیے الگ الگ قانون متعارف کروا رکھا ہے،غریب کو روٹی چوری کرنے پر جیل بھجوا دیا جاتا ہے،ملک لوٹنے والوں کے کیسیز ختم کیے جا رہے ہیں،شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،چیف آف آرمی سٹاف سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
0