0

جہلم 05 کروڑ مالیت کی بیس موبائل کی چوری کی واردات میں اہم پیشرفت

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ڈی ایس پی سٹی میاں افضال احمد،ایس ایچ او سٹی قمر سلطان کی بڑی اور کامیاب کاروائی، 05 کروڑ مالیت کی بیس موبائل کی چوری کی واردات میں اہم پیشرفت، 03 مزید ملزمان گرفتار،ملزمان نے بیس موبائلز کی بڑی واردات کے علاؤہ رابری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا،جس پر ملزمان سے متعدد وارداتوں کی مسروقہ رقم تقریباً 1100000 روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 03 پسٹل 30 بور اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، تقریبا ایک ماہ قبل بیس موبائل پر چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں 05 کروڑ مالیت کے موبائل فونز چوری ہوئے، پولیس نے محض 06 دنوں میں 100 فیصد برآمدگی کی اور ایک ملزمہ عابدہ پروین بھی گرفتار کی تھی،بقیہ گرفتار ملزمان میں سلیمان، کاشف اور ملک طارق شامل ہیں،وقوعہ کے فوراً بعد ڈی پی او نے موقع کا وزٹ کیا اور ملزمان گرفتار کرنے اور مال مسروقہ برآمد کرنے کے احکامات جاری کیے، پولیس ٹیموں نے دن رات محنت کر کے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس استعمال کرکے ملزمان کو گرفتار لیا ہے، عوام کی قیمتی اثاثوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے،ڈی پی او کا پولیس ٹیموں کو اچھی کارکردگی دکھانے پر شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام دینے کا اعلان۔پنجاب پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی اپ گریڈ، مثبت کاموں کی تشہیر کی اجازت دے دی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کی اپ گریڈ سوشل میڈیا پالیسی کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا،سوشل میڈیا پالیسی کو عصر حاضر کی ضروریات کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے، پولیس افسران و اہلکار محکمہ کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے والے اچھے کاموں، مثالی کارکردگی اور سروس ڈلیوری کی تشہیر کر سکتے ہیں، عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس اور مثبت تشخص پر مبنی تصاویر ویڈیوز کی زیادہ سے زیادہ تشہیر جائے، بہترین کارکردگی پر ملنے والے ایوارڈز، تعریفی اسناد کی تصاویر، ویڈیوز بھی شئیر کریں، شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر کی تشہیر باقاعدگی سے جاری رکھیں۔ اپنے ذاتی اکاؤنٹ، ڈی پی اوز، آر پی اوز، فیلڈ فارمیشن، ڈی پی آر کے سنٹرل اکاؤنٹ سے اچھے کاموں اور کارکردگی کو اجاگر کریں۔ مستحکم پاکستان اور امن و امان کے لئے خدمات پر مبنی پیغام لوگوں تک ضرور پہنچائیں۔ یونیفارم کا تقدس سب سے مقدم، لائیکس حاصل کرنے کیلئے وردی کی عزت کو پامال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں، کسی شہری کی تذلیل، مذہب و فرقے، قومیت کا تمسخر اڑانے کی تصاویر، ویڈیو یا کوئی مواد ہرگز شئیر نہ کریں، محکمے کی سرکاری دستاویزات، سیکرٹ تصاویر، ریڈز یا آپریشن کی تفصیلات، انویسٹی گیشن سے متعلق کوئی بھی مواد ہرگز شئیر نہیں کیا جاسکتا، کسی ملزم کی گرفتاری پر تسمخر اڑاتی تصاویر، ویڈیو یا انویسٹی گیشن کو متاثر کرنے والا کوئی بھی مواد ہرگز شئیر نہیں کریں۔ جعلسازی سے پرہیز کریں، اچھے کام کرکے اسکی مناسب تشہیر سے محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ کریں، اپ گریڈڈ سوشل میڈیا کے ذریعے محکمہ کے تشخص کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں،۔