0

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ہڈالہ سیداں دینہ میں امام بارگاہ کے انتظامات کا جائزہ لینے پہنچ گئے

دینہ (رضوان سیٹھی سے) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ہڈالہ سیداں دینہ میں امام بارگاہ کے انتظامات کا جائزہ لینے پہنچ گئے، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور شرکاء کو چینگ کے بغیر داخلے کی اجازت نہ دی جائے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ہڈالہ سیداں میں امام بارگاہ میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پہنچ گئے، ان کے ہمراہ ڈی ایس پی جہلم، ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ بھی ہمراہ تھے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا، ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ نے ڈی پی او جہلم کو انتظامات کے بارے میں بریف کیا، ڈی پی او جہلم نے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی اور شرکاء کو چیکنگ کے بغیر داخل نہ ہونے کی سختی سیے ہدایت جاری کیں اور کہا کہ پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں، پولیس محرم کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔