جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)ہسپتالوں میں موبائل فون کے استعمال سے مریضوں کا علاج متاثر ہونے لگا، ضلع بھر میں قائم سرکاری ہسپتالوں میں پابندی کے باوجود دوران ڈیوٹی نرسسز، پیرا میڈیکل سٹاف چوکیدار،وارڈ سرونٹ وغیرہ موبائل فونز کا استعمال دیدہ دلیری سے کر تے دکھائی دیتے ہیں، مریضوں کے علاج معالجے کے دوران صرف ایک فیصد ڈاکٹرز اپنے موبائل فون بمشکل بند رکھتے ہیں، سروے کے مطابق پہلے نمبر پر موبائل فون کا استعمال لیڈی ڈاکٹرز، دوسرے نمبر پر ینگ ڈاکٹرز، تیسرے نمبر پر درجہ چہارم کے ملازمین جن میں پیرامیڈیکل سٹاف، وارڈ بوائے سے لیکر چوکیدار تک شامل ہیں، ڈسپنسر، ریڈیو گرافر، او، ٹی ٹیکنیشن سمیت تمام ٹیکنیکل سٹاف مو بائل فونز استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
0