0

دینہ کے نواحی گاؤں پنڈوڑی میں اپنے ہی گھر سے 35 سالہ نوجوان کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) قتل یا خود کشی، دینہ کے نواحی گاؤں پنڈوڑی میں اپنے ہی گھر سے 35 سالہ نوجوان کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد۔ تھانہ منگلا پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے دینہ کے نواحی گاؤں پنڈوڑی کے محلہ مشین نمبر 2 میں عامر عثمان ولد باؤ اصغر نامی نوجوان کی اپنے گھر کے ایک کمرے سے پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی ہے نوجوان شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ تھا ۔تھانہ منگلا پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور نوجوان عثمان کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔ عثمان نامی نوجوان کی المناک موت سے علاقے بھر میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اس کی وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ھی معلوم ہو سکے گی۔