جہلم(چوہدری عابد محمود +عامر شبیر کیانی)جہلم دو مختلف واقعات میں دو بھائیوں سمیت تین نوجوان دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جانبحق دریائے جہلم کی بے رحم موجوں نے تین زندگیاں نگل لیں، تینوں نوجوانوں کی لاشیں نکال کر ریسکیو 1122 نے لواحقین کے حوالے کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جہلم کے علاقہ مسجد افغاناں کے قریب دریا میں نہا تے ہوئے 15سالہ سفیان ڈوب کر جان بحق ہو گیا تھا جبکہ دوسرے واقع میں پنڈدادنخان کے علاقہ کوٹ پھپھرہ میں طارق ولد رحمان عمر 15 سال رحیم ولد رحمان عمر 16 سال دونوں بھائی دیا کنارے بکریاں چرا رھے تھے کہ نہانے کیلئے دریا میں اتر گئے اور گہرے پانی میں جانے کی وجہ سے ڈوب گئے جس پر ریسکیو 1122کے عملے نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے دریائے جہلم میں ڈوبنے والے تینوں بچوں کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کر دیں یاد رہے کہ گزشتہ دو ماہ میں دریائے جہلم میں نوجوانوں کے ڈوبنے کا یہ ساتواں واقعہ ہے اور نو افراد دریائے جہلم میں ڈوب کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں دریائے جہلم میں نہانے پر دفعہ 144 بھی نافذ ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے کاروائیاں نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز واقعات پیش آرہے ہیں۔
0