دینہ (رضوان سیٹھی سے) پنجاب پولیس کے سابق اے ایس آئی ملک سجاد احمد کے صاحبزادے ملک حمزہ علی کی شادی ملک محمد ایوب (مرحوم) کی صاحبزادی کے ساتھ بخیرو خوبی انجام پائی، شادی کی پروقار تقریب میں علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی، جس میں ملک بلال، ملک حسن، ملک طارق، ملک لطیف، ملک شفیع، ملک ارشد، ملک اعجاز انسپکٹر پنجاب پولیس، ملک یاسر، ملک جمشید، ملک فواد، ملک بنارس، ملک آزاد، ملک یونس، ملک ایاز، ملک سرفراز، ملک عمر، ملک سلیمان، ملک شفیق، ملک راشد، ملک نعمان، ملک عمیر، ملک عنصر، ملک شبیر، ملک عرفان، ملک رضوان، ملک شکیل، ملک واجد، سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی اور بعد ازاں پنجاب پولیس کے سابق اے ایس آئی ملک سجاد احمد کے صاحبزادے ملک حمزہ علی کی شادی پر ڈھیروں مبارکباد دیں۔
0