جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری تصور حسین)جہلم تھانہ چوٹالہ کے علاقہ سے نایاب نسل کے جانور اڑیال کا شکار کرنے والوں نے محکمہ شکار کے عملے پر فائرنگ کر دی محکمہ شکار کے عملے نے ذبحہ شدہ اڑیال تحویل میں لے لیا شکاری فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی محکمہ شکار کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف عاصم کامران کی سربراہی میں ضلع جہلم کے پروٹیکٹیڈ ایریاز میں اڑیال کا شکار کر کے فروخت کرنے والوں کیخلاف کامیاب کاروائی کرکے ملزمان کے قبضہ سے شکار کیا گیاذبخ شدہ اڑیال برآمد کرلیا گیا۔سیکرٹری فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف اور ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب کی خصوصی ہدایت پر اسپیشل وائلڈ لائف اسکواڈ نے گزشتہ روز رات سالٹ رینج ضلع جہلم کے علاقہ وڑا تھانہ جوٹالہ میں اڑیال کا غیر قانونی شکار کرنے والے ملزمان کا تعاقب کرکے ملزمان کو گرفتار کرنیکی کوشش کی تو ملزمان نے طیش میں آکر محکمہ شکار کے عملے پر فائرنگ کر دی۔ وائلڈ لائف اسکواڈ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان سے اڑیال برآمد کرلیا۔ جبکہ ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہاڑی علاقہ میں فرار ہو گئے اس دوران ملزمان کا ایک ہنڈا125موٹرسائیکل بھی موقع سے قبضہ میں لیا گیا۔بعدازاں ملزمان کے خلاف سرکاری ملازمین کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے اور مسلح مزاحمت کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ کااندراج کروا کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف پروٹیکٹیڈ ایریا بیر فقیراں میں غیر قانونی شکارکرنے پر Punjab Protected Area Act 2020 کی دفعات کے تحت چالان دائر عدالت کر کے محکمانہ کاروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اڑیال سالٹ رینج میں پایا جانے والا نایاب جانور ہے جو کہ صوبہ پنجاب کا اسٹیٹ انیمل بھی ہے۔ اڑیال کا غیر قانونی شکار روکنے اور اس کی نسل کی نشوونما کے لئے محکمہ وائیلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب ویلج کنزرویشن کمیٹیز VCCs کے قیام اور دیگر منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔
0