0

جہلم ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی گئی

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمانداری کی اعلیٰ مثال سانحہ جی ٹی روڈ سکندر ہوٹل میں جانبحق ہونے والے شخص سے ملنے والی دو لاکھ پانچ ہزار روپے کی نقد رقم لواحقین کو ادا کر دی گئی۔گزشتہ ہفتے جہلم جی ٹی روڈ پر ہوٹل کی عمارت میں سلنڈر دھماکہ سے تین منزلہ عمارت زمیں بوس ہونے سے سات افراد جانبحق اور دس زخمی ہو گئے تھے۔ریسکیو 1122کو دوران سرچ آپریشن جانبحق ہونے والے شخص کی جیب سے دو لاکھ پانچ ہزار روپے کی نقد رقم ملی تھی جسے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجیئیر رانا سعید احمد نے لواحقین کے حوالے کر دی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجیئیررانا سعید احمد نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور لواحقین سے تعزیت کی لواحقین نے رقم ملنے پر ریسکیو 1122 کے افسران و عملے کا شکریہ ادا کیا ریسکیو آپریشن میں دو ایکسویٹر مشینیں لگائی گئی تھیں جو کہ مقامی پختون ٹھیکیدار کی تھیں جنہوں نے لاکھوں روپے کا ڈیزل اور چھ سے زائد آپریٹرز کے ساتھ مسلسل 13 گھنٹے جذبہ ایثار کے تحت بلا معاوضہ خدمات انجام دیں جن کے اعتراف میں ایکسویٹر مالک اور آپریٹرز کو ریسکیو 1122 کی طرف سے اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا شہریوں اور انتظامیہ نے پختون بھائیوں کے جذبہ کو سراہا