0

دینہ جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات 4نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے دوکاندار سمیت 5افراد کو یرغمال بنا کر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے ساڑھے 3لاکھ کی نقدی، 6عدد قیمتی موبائل فون مالیتی ساڑھے 3لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈاکو کار پر آئے جنہوں نے ماسک پہنے ہوئے تھے، واردات کے بعد با آسانی کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رات 8بجے کے قریب جی ٹی روڈ دینہ پر واقع اُلفت انٹرپرائز کی دوکان میں 4 نامعلوم مسلح کار سوار ڈاکو داخل ہو گئے جنہوں نے داخل ہوتے ہی دوکان کے مالک ناظم مقصود ولد خالد مقصود سمیت دیگر 4 گاہکوں کو بھی قابو کر لیا اور اسلحہ کی نوک پر یر غمال بناتے ہوئے دفتر کے اندر لے گئے جن سے ساڑھے 3لاکھ کی نقدی اور 6عدد قیمتی موبائل فون مالیتی ساڑھے 3لاکھ چھین لیے ڈاکو واردات کے بعد با آسانی کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ڈاکوؤں نے ماسک پہنے ہوئے تھے، واردات کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔