دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ، تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار وں کو ٹکر دے ماری، 16سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ دینہ کے قریب ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا، تیز رفتار کار نے پیچھے سے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر دے ماری جس سے موٹرسائیکل پر سوار 16سالہ نوجوان غلام نبی ولد محمد افضل حسین سکنہ بوکن ڈومیلی جبکہ دوسرا نوجوان محمد طلال ولد نثار حسین شدید زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی، زخمی اور جاں بحق کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس تھانہ دینہ نے رپورٹ درج کر لی۔
0