0

جہلم سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ایس ایچ او سول لائینز عثمان تصدق اور ٹیم کی اہم کاروائی، سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان سمیت چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار،سول لائینز پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شبیر حسین عرف تسو کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم جہانگیرنامی شہری کے 03 سال قبل قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا،ایک اور کاروائی میں سول لائینز پولیس نے اشتہاری مجرم آصف عرف طوطا کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم ایک سال سے رابری کی واردات میں ملوث تھا،جبکہ ایک اور کاروائی میں چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمدارشد کو گرفتار کر لیا گیا، اشتہاری مجرمان سے مزید تفتیش جاری ہے،اشتہاری مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انکے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او سول لائینز اور ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان۔ جہلم پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سمیت شراب سپلائر گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت یوسف اور دانش کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزم یوسف سے 01کلو 350گرام چرس برآمد جبکہ ملزم دانش سے10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ایس ایچ او صدر اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم بشارت کو گرفتار کر کے 120گرام ہیروئن برآمد کر لی،جبکہ ایس ایچ او سٹی اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم زین العابدین کو گرفتار کر کے 05 لیٹر شراب برآمد کر لی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ