دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ریسکیو 1122 دینہ کے افسران،ملازمین اور آر ایچ سی دینہ کے ڈاکٹرز اور عملہ نے بھرپور طریقے سے انٹرنیشنل ڈینگی ڈے منایا شہریوں کو ڈینگی کے بارے میں آگاہی دی ساتھ مل کر ڈینگی واک کی اور پفلٹ بھی تقسیم کیے۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 دینہ کے افسران،ملازمین أر ایچ سی کے ڈاکٹرز اور عملہ نے انٹرنیشنل ڈینگی ڈے کے حوالے سے عوام کو آگاہی دی ریسکیو آفیسرز اور ڈاکٹرز سمیت عملہ نے بھرپور شرکت کی ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے ریسکیو 1122 کے افسران نے اہلکاروں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کے بارے میں بتایا ریسکیو 1122 نے شہریوں میں اس مہم کو عام کرنے کے لیے ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے واک کی اور پفلٹ بھی تقسیم کیے۔
0