جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم شہر کا اکلوتا الطاف پارک کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا، جھولے غائب، شہریوں کے بیٹھنے کے لیے رکھے گئے بینچ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے، پارک میں آنے والے شہریوں کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے الطاف پارک جو کہ شہریوں کی تفریح کے لئے سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین مرحوم کے نام سے منسوب کر کے بنایا گیا تھا، جس کے اندر بچوں کی کھیل کود کے لیے لاکھوں روپے مالیت کے جھولے وغیرہ لگائے گئے تھے غائب ہو چکے ہیں شہریوں کے بیٹھنے کیلئے جگہ جگہ بنچ بھی نصب کیے گئے لیکن میونسپل کمیٹی کے عملے کی عدم توجہی اور دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث یہ پارک ویران اور اجاڑ کا منظر پیش کر رہا ہے پارک میں لگے جھولے غائب ہو چکے ہیں جبکہ شہریوں کے بیٹھنے کیلئے نصب کئے گئے بینچ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں،پارک کے اندر ہر طرف گندگی پھیلی ہوئی ہے الطاف پارک کے اندر خود رو جھاڑیاں چھانگا مانگا جنگل کی منظر کشی کر رہی ہیں قریبی آبادیوں کے مکین اپنے مال موشیی پارک کے اندر باند ھ دیتے ہیں جس کی وجہ سے مویشیوں کے گوبر کی وجہ سے پارک کے اندر تعفن اور بدبو سے تفریح کے لیے آنے والے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ جلد از جلد الطاف پارک کی تزینن وآرائش اور جھولے وغیرہ نصب کئے جائے تاکہ بچے صحت مند سرگرمیاں جاری رکھ سکے اور عوام کو سیرو تفریح کے مواقع میسر آسکیں۔
0