جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم پولیس کا قمار بازوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر عمران حسین اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 04 ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان کی شناخت جمیل،نوید،خان اسلم، مطلوب کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 25ہزار 3سو،2 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے،جبکہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم بشیر اللہ کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 30بور پسٹل اور معہ راؤنڈز برآمد کر لیے گئے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 02 منشیات فروش ملزمان گرفتار مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ منگلا اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم افضال کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 01کلو 340گرام چرس برآمد کر لی گئی،جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش ملزم رفیق گرفتار کر لیا،ملزم سے 01کلو 200گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔جہلم ایس ایچ او سٹی قمر سلطان اور ٹیم کی اہم کاروائی،21 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار،تفصیلات مطابق اشتہاری مجرم کی شناخت ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے،مجرم وقوعہ کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ عورتوں کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر پیرا ہیں۔ پولیس لائینز جہلم میں لوئر کلاس کورس جاری،ایڈوکیٹ ایاز انور نے کلاس کے شرکاء کو ضابطہ فوجداری پر لیکچر دیا،مختلف قانونی پہلوؤں پر عملی استعمال کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی۔
0