دینہ (رضوان سیٹھی سے) سر سبز جہلم اور سر سبز پاکستان ہمارا عزم ہے، ہر شہری کو اپنے حصے کا درخت ضرور لگانا چاہیے تاکہ بڑھتی ہوئی گرمی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بچا جا سکے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تحصیل دینہ کے دورے کے دوران جی ٹی روڈ دینہ پر گرین بیلٹ پودا لگانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی، ا یس ڈی ایف او عمر عتیق، تحصیلدار دینہ منیر خان اور میونسپل کمیٹی دینہ افسران و ملازمین بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے ایم سی دینہ کو محکمہ جنگلات کے شانہ بشانہ زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ہدایت کی اور ان پودوں کو بروقت پانی دے کر باحفاظت طریقے سے پراون چڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، جی ٹی روڈ جہلم گرین بیلٹ کی حالت بہت زیادہ خراب ہے جو یہاں سے گزرتا ہے وہ جہلم کی یادیں ساتھ لے کر جاتا ہے، رواں مون سون سیزن میں ضلع بھر میں اڑھائی لاکھ پودے لگائے جائیں گے، اس سلسلے میں ضلع جہلم کے تمام گرین بیلٹ کی خوبصورتی اور شہر کے نمایاں مقامات کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے گرین بیلٹ اور پودوں کی حفاظت ہر شہری کا بنیادی فرض ہے۔
0