دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 25سالہ نوجوان قتل، ملزم فرار لوگوں نے لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی، ڈی ایس پی صدر میاں جبار، ایس ایچ او تھانہ منگلا بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی، رپورٹ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ کے نواحی علاقہ تھانہ منگلا کی حدود نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 25سالہ نوجوان تصدق حسین ولد بشیر حسین سکنہ بروالی کو قتل کر دیا، بتایا جاتا ہے کہ نوجوان رات 9بجے کے قریب گھر سے دوستوں کو ملنے کے لیے گیا مگر واپس نہ آیا، اگلے دن صبح گاؤں کے قریبی لوگوں نے ویرانے میں پڑی لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر میاں جبار ایس ایچ او تھانہ منگلا سمیت پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، لاش کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی، والد بشیر حسین کے مطابق ہماری کسی کے ساتھ کو ئی دشمنی نہیں پتہ نہیں کس نے میرے بیٹے کو قتل کیا میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے انصاف کیا جائے۔
0