0

جہلم امانت میں خیانت کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم کالا گجراں پولیس کی اہم کاروائی، امانت میں خیانت کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری مجرم کی شناخت بلال بابر کے نام سے ہوئی ہے،بلال نے میرے سے امانتاً انجن لیا جو اسنے مجھے واپس نا کر کے امانت میں خیانت کی، مدعی مقدمہ اشتہاری مجرم کے خلاف رواں سال سے مقدمہ درج تھا اور وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، دوسری جانب ایس ایچ او منگلا کینٹ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اسلحہ کے زور پر شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 02 ملزمان گرفتارملزمان کی شناخت تنویر حسین اور علی شیر کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان نے میرے بیٹے کو اسلحہ کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،ملزمان سے دوران تفتیش 02 عدد پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیے گئے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔جبکہ ایس ایچ او دینہ اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اویس کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 1720 گرام چرس برآمد،ایس ایچ او سٹی اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عبدالمجید کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 1460 گرام چرس برآمد،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جنکے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم کیطرف سے پولیس ٹیموں کو شاباش