0

ڈینگی سے بچاو کے حوالے سے آگاہی کیلئے ڈپٹی کمشنرجہلم خود میدان میں نکل پڑے

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم ڈینگی سے بچاو کے حوالے سے آگاہی کیلئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق خود میدان میں نکل پڑے، مشین محلہ میں گھر گھر جا کر شہریوں کو ڈینگی سے بچاو بارے مہم چلائی، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر کی آمد پر خوشگوار حیرت کا اظہار، تفصیلات کے مطابق موسم برسات میں ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کیلئے اور لاروا کی تلاش میں محکمہ صحت کے افسران کیساتھ تعاون بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق خود میدان میں نکل آئے اور محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ مشین محلہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گھر گھر جا کر شہریوں کو ڈینگی مچھر سے بچاو اور لاروا کی افزائش روکنے کے حوالے سے ضروری اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کو گھروں کی دہلیز پر دیکھ کر شہریوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کی شہریوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کیلئے کوششوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔