دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں چوروں نے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کی مسجد کو بھی نہ چھوڑا، پیسوں سے بھرا لوہے کے گلے کو کاٹ کر کر لے گئے، یاد رہے کہ پہلے بھی اسی مسجد میں متعدد بار چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں جن کا ابھی تک کچھ پتہ نہ چل سکا، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے عملے کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے متعدد بار مسجد میں وارداتیں ہو چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں چوروں نے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں قائم مسجد کا بھی صفایا کر گئے، چوروں نے رورل ہیلتھ سنٹر کے مین گیٹ سے انٹر ہوتے ہی مسجد کا لگا پیسوں کا گلہ کاٹ کر لے گئے جو کے پیسوں سے بھرا تھا، متعدد بار اس مسجد میں چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں جن کا ابھی تک کچھ پتہ نہ چل سکا، شہریوں کا کہنا ہے کہ مسجد میں متعدد بار وارداتیں ہسپتال کے عملے کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا ہے، مسجد کی حفاظت ہسپتال کے عملے کی ذمہ داری ہے۔
0