0

عید الاضحی پر پلان کے مطابق مانیٹرنگ کی گئی اور تمام ریسکیوز نے بطریق احسن ڈیوٹیاں سر انجام دیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم عید الاضحی پر پلان کے مطابق مانیٹرنگ کی گئی اور تمام ریسکیوز نے بطریق احسن ڈیوٹیاں سر انجام دیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم کے مطابق 224 افراد کو عید الاضحی پر ریسکیو کیا گیا,عید کے موقع پر ایک ہی خاندان کے 04 افراد ڈیم میں ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے۔ انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق عید کے دنوں میں 54 روڈ حادثات پیش آئے اور ایک ہی گھر کے 04 افراد ڈوبنے سے اپنی جان کی بازیاں ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کی چار روزہ رپورٹ کنٹرول روم ریسکیو 1122نے جاری کر دی جس کے مطابق 4 دنوں میں ایمرجنسی کالز کی تعداد 216 تھی, جن میں سے 54 روڈ ٹریفک حادثات، 123 میڈیکل، آگ لگنے کا 01 واقعہ،05کرائم کے واقعات، پانی میں ڈوبنے کی01 اور 25 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں، ان ایمرجنسیز میں 224 افراد کو ریسکیو کیا گیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ روڈ ٹریفک حادثات کی، تفصیلات کے مطابق 54 روڈ ٹریفک حادثات میں 70 افراد کو ریسکیو کیا گیا، عید کے دوران 02 کرائم ایمرجنسیز بھی ڈیل کی گئیں جن میں 4افراد زخمی ہوئے۔ڈوبنے کے واقعے میں ایک ہی گھر کے 04 افراد جن کا تعلق سوہاوہ سے تھا،ڈیم میں گہرے پانی میں جانے کی وجہ سے ڈوب کر جانبحق ہو گئے، جن کو ریسکیوز نے دو گھنٹے کے مسلسل آپریشن کے بعد ڈیڈ باڈیز نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیں۔ آگ لگنے کی 01ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کیا گیا اور آگ پر قابو پالیا گیا آگ لگنے کے واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے عید کے دنوں میں 21 ایمرجنسی مریضوں کو متعلقہ ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ایڈوانس ٹریٹمنٹ کے لیے چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں میں فوری باحفاظت منتقل کیا گیا، انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ سیفٹی کلچر کے فروغ کے لیے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے کہ حفاظتی انتظامات کو ہر موقع پر یقینی بنائیں،حادثات ہونے سے پہلے ان کے بارے حفاظتی انتظامات پورے کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔