جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم شہر کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے سویڈن میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کے گھناؤنے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ یہودیوں کی اس ناپاک جسارت کے مستقل سد باب کیلئے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر یہ مسئلہ اٹھایا جائے، انہوں نے سویڈن میں قران پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ سے ھمارے دل زخمی ھوئے ہیں۔امت مسلمہ اس قسم کے واقعات کو برداشت نہیں کر سکتی،عالم اسلام کوآرگنائزیشن (تنظیم تعاون اسلامی،او،آئی،سی)کے ذریعے یہ مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھانا چاہیے،سید خلیل حسین کاظمی نے کہاکہ ایسی اشتعال انگیز حرکتوں سے دنیا میں صرف نفرت کو فروغ حاصل ہوگا جو مسلمانوں سمیت کسی کے بھی حق میں نہیں عالمی برادری کو فوری طور پر اسلامو فوبیا کے مضمرات پر غور کرتے ہوئے اس قسم کے واقعات کی اپنے ممالک میں روک تھام کرنے کے ساتھ ساتھ اقوام عالم تمام مذاہب کی کتابوں اور مشاہیر کی توھین کو جرم قرار دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو فوری طور پر اس پر مشترکہ موقف اپناتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں میں اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لیے قانون سازی پر زور دینا چاہیے میں بحیثیت مسلمان اس قسم کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ھوں جس میں کسی کے بھی مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مقدس کتابوں کو نظر آتش کیا جائے۔
0