0

جہلم شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق خود میدان میں نکل پڑے

جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ زلفی)جہلم عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام کی نگرانی کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق خود میدان میں، شہر بھر کی سڑکوں کا دورہ، کھالیں جمع کرنے والے اداروں کا معائنہ، صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت۔ عید الاضحی کے موقع پر شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق خود میدان میں نکل پڑے شہر بھر میں مختلف مقامات پر خود جا کر صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سینٹری سٹاف سے بھی ملاقات کی اور ان کو بہترین صفائی پر شاباش دی جبکہ مخلتف مقامات پر کھالوں کو جمع کرنے والے اداروں کا دورہ بھی کیا اور انہیں اپنے اردگرد صفائی کے صورت حال بہتر بنانے کی ہدایت کی۔