جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم آستانہ عالیہ جلال پور شریف کے گدی نشین پیر سید انیس حیدر نے کہا ہے کہ آستانہ عالیہ جلالپور شریف سے منسوب سوشل میڈیا پربے بنیاد من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں جنکا حقیقت سے کوئی تعلق واسطہ نہیں۔تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ جلالپور شریف کے گدی نشین پیر سید انیس حیدر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آمدہ انتخابات کے حوالے سے فی الحال آستانہ عالیہ کی طرف سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیاکہ کس کوگدی کی طرف سے امیدوار نامزد کرنااور کس کی حمایت کرنی ہے سوشل میڈیا پر آستانہ عالیہ جلالپور شریف کے متعلق پھیلائی جانے خبروں میں کوئی صداقت نہیں عرس مبارک کے موقع پر دعائیہ تقریبات کاانعقاد کیاجاتاہے اور زکرو ازکار کی محافل منعقد ہوتی ہیں عرس مبارک کے موقع پر کسی قسم کے سیاسی فیصلوں یاسیاسی گفتگو کی ہرگز اجازت نہیں ھوتی سابق ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ سید شمس حیدر کوآستانہ عالیہ نے نہ تو امیدوار نامزد کیا ہے اور نہ ہی کوئی سیاسی بیٹھک منعقد ھوئی ہے آستانہ عالیہ جلالپور شریف ایسے تمام فیصلے اپنے عزیزواقارب،مریدین کی مشاورت کے بعد کیے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ فی الحال ملکی اور معاشی حالات اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیتے کہ ھم قبل از وقت ایسے فیصلے کریں انہوں نے کہا کہ جب وقت آئے گا اسوقت فیصلہ کیاجائے گا کہ آستانہ عالیہ جلالپور شریف نے کس کو اپنا امیدوار نامزد کرنا ہے اور کس کی حمایت کرنی ہے۔
0