0

پبلک سروس گاڑیوں میں مسافروں سے زائد کرائے کی وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، سیکٹر کمانڈر سجاد حسین

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)پبلک سروس گاڑیوں میں مسافروں سے زائد کرائے کی وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کی میڈیا سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر جہلم نے انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیکٹر جہلم میں عید قربان کے دوران مسافروں کی بحفاظت سفر کے لیے ان فٹ ، پرانے ٹائر ،بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے چلنے والی گاڑیاں ، روٹ پرمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ساتھ زائد کرایہ وصولی کے خلاف خصوصی مہم چلائی ہوئی ہے اسی دوران لین ڈسپلن اور اسپیڈ سمیت دیگر قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ عید کے لیے گھروں کو جانے والے افراد سے کرائے کی مد میں زائد رقم کی وصولی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو نہ صرف روکا جائے بلکہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے
عید قرباں کے دوران سڑک کنارے مویشی منڈیوں کی وجہ سےہونے والے رش سے بچنے کے لیے اضافی ڈیوٹی تعینات کی گئی ہے
رات کے اوقات میں اسپیشل اینٹی کرائم اسکواڈ تعینات کیے گئے ہیں اس سلسلے میں میں سیکٹر ہذا کی تینوں بیٹوں میں خصوصی مہم چل رہی ہے اور پچھلے چند دنوں کے اندر سیکٹر ہذا سے گزرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کو چیک کیا جا رہا ہے جس کے نتیجہ میں مسافروں سے زائد وصول ہونے والے ہزاروں روپے نہ صرف واپس مسافروں کو دلوائے گے بلکہ ایسے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی بھی کی گئی سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی نے سیکٹر جہلم کے ڈی ایس پی صاحبان کو ہدایات جاری کی کہ وہ اس وائیلشن پر خصوصی نظر رکھیں تا کہ کسی بھی سڑک استعمال کنندہ سے زیادتی نہ ہو سیکٹر کمانڈر کی ہدایات پر ڈیوٹی کو بھی بڑھا دیا گیا ہے
مزید برآں مسافروں نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی اس کاوش کو سراہا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی اس کوشش سے ٹرانسپورٹرز حضرات کرایہ کی مد میں زائد رقم کی وصولی سے باز رہیں گے تاکہ عام لوگ بھی سکون سے عید گزار سکیں۔