0

جہلم آئیسکو سرکل اربن سب ڈویژن میں لائن سٹاف کی کمی صارفین کے لیئے دردِ سر بن گئی

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم آئیسکو سرکل اربن سب ڈویژن میں لائن سٹاف کی کمی صارفین کے لیئے دردِ سر بن گئی, اقرباء پروری کے تحت من مانے صارفین اپنی شکایات طاقت کے بل بوتے پر اولین ترجیحات پر حل کروانے لگے،عام صارف کا کوئی پْرسانِ حال نہیں، متعلقہ افسران کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق آئیسکو سرکل جہلم کی اربن سب ڈویژن کے مختلف علاقوں جن میں محمدی چوک، چشتیاں محلہ، عباس پورہ، پروفیسر کالونی،آفیسر کالونی،ضلع کچہری،گلزاری کالونی، بلال ٹاؤن،کریم پورہ سمیت دیگر علاقوں کے ٹرانسفارمرز کی خرابی اور کم وولٹیج جیسے مسائل کیوجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، آئیسکو سرکل جہلم کے افسران کے پاس ایک ہی بہانہ ہے کہ ہمارے پاس سٹاف کی شدید کمی ہے لہذا بجلی سے وابستہ مسائل فی الحال جوں کے توں رہیں گے، جدید ترین سائنسی دور میں آئیسکو سرکل جہلم کی اربن سب ڈویژن کا ٹیلی فون نمبر 0544-270027 زیادہ تر رسیور آف ھی ملے گا جسکی بنیادی وجہ آپریٹرکا ڈیوٹی پر نہ ہونا ہے۔ واپڈا صارفین لاکھوں کروڑوں روپے ماہانہ بل کی صورت میں ادا کررہے ہیں، لیکن صارفین کو واپڈا کی طرف سے کسی قسم کی کوئی سہولت میسر نہیں، چند ماہ قبل آئیسکو سرکل جہلم کے افسران نے ہر سب ڈویژن میں صارفین کی سہولت کے لئے وٹس ایپ گروپ تشکیل دیے کہ صارف کی شکایت کافوری ازالہ کیاجاسکے۔ لیکن محض چند روز بعد ہی واپڈا افسران نے وٹس ایپ گروپ ختم کردیے کیونکہ ان گروپس میں صارفین واپڈا ملازمین کی طرف سے رشوت ستانی کارونا روتے دکھائی دیتے تھے جسے افسران ہر گز اچھا نہیں سمجھتے کہ کوئی صارف واپڈا ملازم کی طرف سے وصول کئے گئے پیسوں کے متعلق سوشل میڈیا پر زکر کرے، اس طرح آئیسکو سرکل جہلم کی تمام سب ڈویژن کے افسران نے وٹس ایپ گروپس کا نام و نشان ختم کر دیا۔ شہر کی سماجی، رفاعی فلاحی، شہری تنظیموں کے عمائدین نے آئیسکو چیف اسلام آباد سے اربن سب ڈویژن میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کا مطالبہ کیاہے۔ ؎