0

انسپکٹر جنرل آف پولیس نے فرض شناس پولیس آفیسر ز کی حوصلہ افزائی کے لیے اسناد اور نقد رقم سے نوازا

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم نے کروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم خرم ایوب کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،جبکہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جہلم پولیس کے فرض شناس آفیسرز ایس ایچ او دینہ محمد عمران، سب انسپکٹر سعادت رشید، اے ایس آئی صداقت علی، اے ایس آئی طارق محمود، کو تعریفی سرٹیفکیٹ سمیت نقد انعامات سے نوازا اور حوصلہ افزائی کی، پولیس افسران نے آئندہ بھی دلجمعی سے جرائم پر قابو پانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دوسری جانب ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم نے اہم کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا،مجرم کی شناخت ذوالفقار کے نام سے ہوئی،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال درج کیا گیا تھا،واقعہ کے بعد اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی،