جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار، تفصیلات کے مطابق 5 سالہ عباس رضا اور 7 سالہ محمد حسن کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیاگیا،عباس رضا ہسپتال آیا تھا جہاں گم ہو گیا جبکہ محمد حسن بازار میں والدین سے بچھڑ گیا تھا،جہلم پولیس نے ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے بچوں کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا۔
