دینہ (رضوان سیٹھی سے) ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران کو بہترین کارکردگی پر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تعریفی سر ٹیفیکیٹ سمیت نقد انعامات سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض شناس ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران کو بہترین کارکردگی پر ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے تعریفی سر ٹیفیکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا اور کہا کہ پولیس افسران نے آئندہ بھی اسی طرح دلجمعی سے جرائم پر قابو پانے کے لیے بھر پور کوشش کرتے رہیں۔
0