0

جہلم سبزیاں و فروٹ کی قیمتیں سرکاری نرخ ناموں سے زیادہ وصول کی جانے لگیں،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم شہرسمیت ضلع بھر میں سبزیاں و فروٹ کی قیمتیں سرکاری نرخ ناموں سے زیادہ وصول کی جانے لگیں، دکانداروں نے مارکیٹ کمیٹی کے نرخوں کو نظر اندازکردیا، دکاندار من مرضی کے دام وصول کرنے لگے، سرکاری مشینری ٹھنڈے کمروں تک محدود ہو کر رہ گئی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مہنگائی کے جن کے سامنے بے بس دکھائی دینے لگے۔ ضلع بھر میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا۔ عام آدمی لٹنے پر مجبور، سبزی اور پھل وغیرہ خرید نا عام آدمی کے لئے مشکل ہو گیا۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنرسے مطالبہ کیا ہے کہ گرانفروش دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرنے سمیت بھاری جرمانے عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔