0

مون سون سیزن سے قبل انتظامی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے ،ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم مون سون سیزن سے قبل انتظامی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے اور اربن فلڈنگ سے بچنے کے لیے نالوں اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر کیا جائے، شدید بارشوں کی صورت میں ایمرجنسی اقدامات جلد از جلد مکمل کئے جائیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ریسکیو 1122، محکمہ صحت، میونسپل کمیٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کو متوقع بارشوں کے حوالے سے تیاریوں بارے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو اس حوالے سے اپنے پلان کو حتمی شکل دینے اور تمام آلات کو متحرک حالت میں رکھنے کی ہدایت کی۔