0

چھوٹے ڈیم زراعت کی ترقی کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں،ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم چھوٹے ڈیم زراعت کی ترقی کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں تمام ڈیموں کو فعال بنا کر پانی تمام کسانوں کو مہیا کیا جائے تو بہت سی قیمتی فصلوں کو بڑھایا جا سکتا ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سمال ڈیمز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہی، اجلاس کو بتایا گیا کہ جہلم میں گیارہ سمال ڈیم ہزاروں ایکٹر زمین کو سیراب کرکے زراعت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں بعض مقامات پر ڈیموں کے موگے اور کچے نالے بند ہونے کی وجہ سے پانی آخری کسان تک نہیں پہنچ رہا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے ہدایت کی کہ تمام موگے اور کچے نالے فوری طور پر صاف کرکے ہر کسان کو مساوی پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ سمال ڈیمز کے قریبی علاقوں میں مقامی آبادیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔