0

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید قرباں پر ضلع بھر میں چار مویشی منڈیاں قائم

دینہ(سہیل انجم قریشی سے )ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید قرباں پر ضلع بھر میں چار مویشی منڈیاں قائم۔ غیر منظور شدہ جگہوں اور بازاروں میں جانوروں کی خرید وفروخت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے حکم پر جہلم کی چاروں تحصیلوں میں جانوروں کی خرید وفروخت کے لیے منڈیاں قائم کر دی گئی ہیں جہاں شہریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ گلیوں محلوں اور بازاروں میں جانوروں کی خرید وفروخت پر سخت پابندی ہو گی، ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جہلم شہر میں جی ٹی روڈ پر فوجی مل گراؤنڈ، دینہ میں منگلا روڈ پر، سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر جبکہ پی ڈی خان میں مرکزی بازار کے قریب مویشی منڈی قائم کی گئی ہےڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ منڈیوں میں آنے والے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کی خود نگرانی کریں۔