جہلم(سید ناصر حسین شاہ +سید مظہرعباس)جہلم پریس کلب کے صدر محمد شہباز بٹ، الیکٹرانک میڈیا کے صدر چوہدری عابد محمود نے فادرز ڈے پر تمام والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ باپ جو شجر سایہ دار، محبت کا پتوار، تپتی دوپہر میں زندگی کا بوجھ لادے اور اہلخانہ کی راحت کا سامان کرنے والے عظمت کے مینار کو سلام پیش کیے جانے کا حقدار ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا والد ایک ایسا حسین کردار ہے جس کا مقصد بچوں کیلئے والد کی محبت شفقت، تربیت میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے آج کے دن زندگی میں والد کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے اثرات کو سراہا جانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بچوں کیلئے والد پہلی محبت اوربچوں کے آئیڈیل ہوتے ہیں۔والد کے رشتے کا نہ توکوئی نعم البدل ہوسکتا ہے اورنہ کوئی اتنی سختیاں جھیل سکتا ہے۔باپ ہرحال میں اپنی اولاد کی امیدوں کا مرکز رہنا چاہتا ہے۔ فادرز ڈے پر والد کی ہماری زندگیوں کو بہتر اور آسان بنانے میں ان کی کوششوں کو تسلیم کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہمارا پیغام ہے کہ اس دن ادراک کرنا ہے کہ ہمارے والد ین نے کس طرح ہماری ضروریات کا خیال رکھا اور کس طرح سخت محنت کرکے ہمیں ہر آسائش مہیا کی اس کا اعتراف کرنا ہمارا فرض ہے اور ضروری ہے کہ ہم ان باتوں کے لئے بار بار اپنے والد ین کا شکریہ ادا کرتے رہیں اور ان کے احسانات کو مانیں نہ کہ یہ کہیں کہ”آخرآپ نے ہمارے لئے کیا ہی کیا ہے“؟ایسے الفاظ ماں باپ خاص طور پر والد کے لئے بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔اس لئے کبھی بھی ایسے الفاظ منہ پرنہ لائیں۔خدا کے بعد اپنے والدین کے شکر گزار رہیں کہ آپ اگر کسی بڑے مقام پر ہیں تو اپنے والدین کی ہی محنت،قربانیوں اور دعاؤں کی بدولت ہیں۔
0