0

ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے بڑل تا پوٹھہ روڈ کا افتتاح کر دیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے بڑل تا پوٹھہ روڈ کا افتتاح کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چیرمین ڈیفنس کمیٹی ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کا ایک اور وعدہ وفا ہو گیا، 4 کروڑ 3 لاکھ 52 ہزار کی لاگت سے بڑل تا پوٹھہ روڈ کا افتتاح کر دیا، عوام نے چوہدری فرخ الطاف کا والہانہ استقبال کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئےچوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ہمہ وقت آپ کی خدمت کیلے حاضر ہیں جہلم کی تعمیر وترقی ہی ہمارا مشن ہے، تقریب میں علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی چوہدری فرخ الطاف ایم این اےاورچوہدری تنویر کو پگڑی بھی پہنائی گئی تقریب کے اخر میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا