دینہ(سہیل انجم قریشی سے)گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک فقیریاں میں دو گروپوں کے درمیاں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی تھی اور ملزمان فرار ہو گیے تھے ایس ایچ او دینہ محمد عمران اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک فقیریاں میں خاتون خالدہ زوجہ غلام عباس کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او دینہ کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا جس پر ایس ایچ او دینہ محمد عمران نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان اظہر، عظمت، نعمان، فیضان, عدیل اور احتشام کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری پر ڈی پی او جہلم نےڈی ایس پی صدر، ایس ایچ او دینہ اور ٹیم کو شاباش دی۔
0