0

جہلم پریس کلب کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب و تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم پریس کلب کے زیر اہتمام پریس کلب کے مرحومین ممبران جن میں راجہ محمد صابر،حافظ امتیاز بیگ،ساجد مودی،راجہ جہانگیراحمد،خالق تنویر،امجد ضیاء،شیخ احمد رضا،ساجد محمود گھرمالہ،باؤ مختار حسین کے لیے دعائیہ تقریب و تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا،تعزیتی ریفرنس میں صحافیوں کے سپہ سالار صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی ہدایت پر صدر آر آئی یو جے عابد عباسی،سیکرٹری نیشنل پریس کلب اسلام آباد راجہ خلیل،فنانس سیکرٹری محترمہ نیئر صاحبہ،سیکرٹری آر آئی یوجے کے ورک صاحب، فنانس سیکرٹری آر آئی یو جے کاشان اکمل صاحب،عامر بٹ صاحب،ندیم چوہدری،حسن چیمہ،اسلم لُڑکا،عارف جنجوعہ،مدثر چوہدری،ڈویژ نل فاریسٹ آفیسر سدھیر مغل،سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین، سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر اقبال،ڈاکٹر فضل الحق،سابق تحصیل ناظم چوہدری غلام احمد زمرد،ڈسٹرکٹ خطیب قاری عبدالباسط،پی ایم اے جہلم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حفیظ الرحمن ملک،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نبیل احمد،سیاسی و سماجی شخصیات،جہلم پریس کلب کے عہدیداران و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مرحومین ممبران جہلم پریس کلب اور پاکستان بھر کے شہداء صحافت کے لیے دعائے مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔