0

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پی ڈی خان کا دورہ،

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پی ڈی خان کا دورہ، مریضوں کی عیادت کی سہولیات بارے آگاہی حاصل کی اور مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پی ڈی خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال میں فراہم کردہ سہولیات بارے پوچھا۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہسپتال آنے والے ہر مریض کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کے اہلخانہ سے مسائل معلوم کئے اور ان کو فوری طور پر حل کرنے کا حکم دیا۔