0

پی ڈی خان زہریلی گیس سے جان بحق ہونے والے سینٹری ورکرز کے گھر ڈپٹی کمشنر جہلم کی آمد

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد) جہلم پی ڈی خان کے زہریلی گیس سے جان بحق ہونے والے سینٹری ورکرز کے گھر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی آمد۔ اہلخانہ سے اظہار تعزیت، ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق گزشتہ روز چند روز قبل سیوریج لائنوں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے جان بحق ہونے والے سینٹری ورکرز کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور میونسپل کمیٹی پی ڈی خان کے لیے مرحوم سینٹری ورکرز کی خدمات کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران جان دینے والے ورکر ہمارے ہیرو ہیں ان کی خدمات کو یاد رکھیں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سینٹری ورکرز کے اہلخانہ کو ہر قسم کے تعاون اور مدد کی یقین دہانی کروائی۔