جہلم ( محمد الیاس کھوکھر ) کمرشل کالج سٹارز جہلم کے روحِ رواں سید شکیل حسین شاہ کی جانب سے پرنسپل طارق عزیز کی پروموشن پر اُن کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ، گلدستے پیش کیے گئے ، پُر تکلف ڈنر کا اہتمام ، کمرشل کالج سٹارز کی محبتوں کا ہمیشہ مقروض رہوں گا ، طارق عزیز ، تفصیلات کے مطابق ایم اے جناح گرامر ہائی سکول روہتاس روڈ جہلم کے پرنسپل اور کمرشل کالج سٹارز جہلم کے روحِ رواں سید شکیل حسین شاہ کی جانب سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن جہلم کے پرنسپل طارق عزیز کی گریڈ 19 میں پروموشن پر اُن کے اعزاز میں شیخ شنواری مشین محلہ نمبر 2 جہلم میں ایک با وقار تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب میں کمرشل کالج سٹارز سیشن 84-1982 نے شرکت کی اور پرنسپل طارق عزیز کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔ اس موقعہ پر سید شکیل شاہ نے کہا کہ ہم کمرشل کالج سٹارز آپ کو پروموشن پر مبارکباد دیتے ہیں اور آپ کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں ۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس کے پرنسپل طارق عزیز نے کہا کہ کالج کی وال آف پرائیڈ میں کمرشل کالج سٹارز سیشن 84-1982 کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ میں عزت افزائی پر تہہ دل سے آپ کا شُکر گزار ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ میں کمرشل کالج سٹارز کی محبتوں کا ہمیشہ مقروض رہوں گا ۔ بعد ازاں سید شکیل شاہ کی جانب سے پُر تکلف ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا ۔
