جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم شہر و گردونواح کے علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی وبائی امراض پھیلنے لگے، ہیضے کا مرض بڑھنے لگا، شہر کے ہسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹر قائم کر دیئے گئے، نجی ہسپتالوں اور کلینکس کے حکام کو بھی محکمہ صحت نے ہدایات جاری کر دیں، رپورٹ کے مطابق غیر معیاری خوراک، مشروبات اور گنداپانی کے استعمال سے شہریوں کے ہیضے میں مبتلا ہونے کی شکایات بڑھ گئی ہیں اور سرکاری ہسپتالوں سمیت نجی ہسپتالوں میں درجنوں مریض لائے جا رہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ہسپتالوں میں ہیضے کے مرض میں مبتلا مریض لائے گئے، اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کے موسم میں شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنی خوراک کے استعمال کا خاص خیال رکھیں، تازہ سبزیاں، فروٹ کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، دھوپ میں باہر نکلنے سے پرہیز کریں اگر باہر نکلیں تو گیلا کپڑا سر پر رکھیں جتنا ممکن ہو سکے گرمی سے بچیں۔
0