جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری، ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ ندیم احمد، امیر شہر جہلم حافظ ظفر اقبال ملک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق خان کی کوششیں لائق تحسین ہیں، انہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ ملاقات کے بعد جو دلخراش حالات بتائے ہیں انہیں سن کر دل خون کے آنسو روتا ہے، ایک بے گناہ عورت کو پچاس سال قید جس میں سے 24سال سے کاٹ چکی ہے ظلم و زیادتی ہے، سینیٹر مشتاق خان کی کوششوں سے ہماری بہن کی رہائی کی کچھ اُمید بندھی ہے، حکومت پاکستان کو بھی چاہیئے کو سفارتی لحاظ سے کوششیں تیز کرے، ہم ابھی تک حکومت پاکستان کی طرف سے ویزہ کے حوالے سے دی گئی خدمات کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اب حکومت ایک قدم اور آگے بڑھ کر سفارتی لحاظ سے امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کرے، حکومت پاکستان نے حال ہی میں افغانستان سے امریکیوں کے انخلاء پر ان کی مدد کر کے جو احسان کیا ہے اس کے بدلے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کیا جاناچاہیے۔
0