0

جہلم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم ضیاء اللہ خان کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم ضیاء اللہ خان اور ڈسٹرکٹ سیشن جج چکوال ڈاکٹر محمد اقبال نے گزشتہ روز سینئر سول جج منظر حیات کھوکھر کے ہمراہ ماہانہ جیل انسپکشن کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ کیا،تمام معزز جج صاحبان کو جیل گیٹ پر جیل گارڈز کیچاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ دوران وزٹ معزز جج صاحبان نے اندرون جیل ہسپتال کچن اسیران اور بارکس و سیلز کا معائنہ کیا اورجیل انتظامیہ کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، معزز حج صاحبان نے اسیران سے بھی ان کے مسائل کی بابت دریافت کیا۔ اسیران نے جیل انتظامیہ کی طرف سے ان کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر جناب ضیاء اللہ خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے معمولی نوعیت کے 02 اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کئے جانے کے بھی احکامات صادر فرمائے۔