0

سیاسی بھونچال سے ہٹ کر گرمالہ گروپ ضلع جہلم میں اپنی سیاسی گرفت مضبوط کرنے میں جت گیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم کے سیاسی افق پر مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے سابق لیگی ایم این اے چوہدری خادم حسین کے بھائی، چوہدری لال حسین، صاحبزادے چوہدری ندیم خادم، بھانجے چوہدری راشد گھرمالہ اپنے متحرک کرداروں اور پر خلوص جدو جہد کے نتیجے میں پارٹی ور کرز میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کرنے میں لگے ہوئے ہیں،چوہدری ندیم خادم پارٹی کی تمام تر سرگرمیوں بالخصوص ضلع اور تحصیل سطح پر منعقد ہونے والے خصوصی مشاورتی اجلاسوں کے ساتھ ساتھ ضلع جہلم اور تحصیل سوہاوہ، تحصیل جہلم کے اہم مقامات پر منعقد ہونے والے جلسے، جلوسوں، صوبائی قیادت کی آمد کے موقع پر استقبالیہ تقریبات میں اپنی الگ اور منفرد شناخت کے ساتھ بہترین عوامی طاقت پر مشتمل ریلیوں کی شکل میں شرکت کا نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں،گھرمالہ خاندان کی پر جوش متحرک اور دھما کہ خیز شخصیت مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری لال حسین، چوہدری ندیم خادم، چوہدری راشد گھرمالہ ن لیگ میں اپنی اپنی شخصیت اور قائدانہ صلا حیتوں کا لوہا منوانے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ چند ماہ قبل نجی میرج ہال میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی آمد کے موقع پر ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ورکروں کی کثیرتعداد موجود تھی جو کہ جہلم کی تاریخ کا سب سے بڑا ورکر کنونشن گردانہ جاتا ہے۔ن لیگی اجلاسوں میں شرکت اور میل ملاقاتوں کیوجہ سے اپنی الگ پہنچان رکھتے ہیں۔ جس کیوجہ سے گھرمالہ خاندان بڑی تیزی کے ساتھ ضلعی سیاست میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گھرمالہ خاندان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ قول کے پکے تعلق کے سچے اصولوں کے تحت عوام سے جو وعدہ وعید کرتے ہیں اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ مقامی سیاسی تجزیہ کاروں نے پیش گوئیاں کی ہیں کہ علاقائی سیاست میں کامیاب پیش قدمی کے باعث جلد ن لیگ کے مرکزی اور صوبائی ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے۔