0

جہلم منگلا ڈیم انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ کر خبردار کردیا،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کئے جائیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم منگلا ڈیم انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ کر خبردار کردیا،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں پانی کا اخراج 51ہزار کیوسک جبکہ آمد 41ہزار کیوسک ہے۔منگلا ڈیم میں پانی کا لیول 1123فٹ جبکہ ڈیڈ لیول 1242فٹ ہے۔ریسکیو سمیت تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔دریائے جہلم کے کناروں اور وسط میں قائم بیلہ میں بسنے والی آبادیوں کو بھی انتظامیہ نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لئے خبردار کردیاہے۔دریا میں,جانے، نہانے جانوروں کو لے کر جانے سے مقامی افراد کو سختی سے منع کر دیا گیا ہے۔