جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ،پراپرٹی ڈیلر قتل،ملزمان فرار،جہلم سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پراپرٹی آفس میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق چئیرمین میونسپل کمیٹی حاجی مرزا راشد ندیم کا قریبی عزیز مرزا تحسین جرال موقع پر جانبحق،ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں،کالا گجراں پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا،ریسکیو1122کے عملے نے نعش پوسٹمارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردی ہے،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لین دین کے تنازعے پر پہلے مقتول مرزا تحسین کو دھمکیاں دی گئیں،پھر دفتر میں آکر ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا،سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گیٹ پر ڈیلرز نے احتجاج بھی کیا،واضح رہے کہ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اسلحہ کلچر فروغ پارہا ہے،متعدد بار لڑائی جھگڑے کے حادثات رونما ہوچکے،سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکین موجودہ صورتحال سے پریشان ہیں۔
0