جہلم(عمران بشیر) سابق چیئرمین بلدیہ جہلم حاجی مرزا راشدندیم جرال کے بھتیجے مرزا تحسین جرال کے قتل کی وجہ مبینہ طور پر لین دین کا تنازعہ بتایا جاتا ہے۔ سنئیر صحافی شہباز بٹ کے (ذرائع کے) مطابق لین دین کے تنازعے پر پہلے مقتول مرزا تحسین کو دھمکیاں دی گئیں ،پھر دفتر میں آکے ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گیٹ پر ڈیلرز نے احتجاج بھی کیا،واضح رہے کہ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اسلحہ کلچر فروغ پارہا ہے،متعدد بار لڑائی جھگڑے کے حادثات رونما ہوچکے ،سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکین موجودہ صورتحال سے پریشان ہیں۔
اس خبر پر جہلم نیوز ڈاٹ کوم کی خصوصی کوریج مزید مواد کے لیے نیچے لنک پر کلک کریں۔
سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ، سابق چیئرمین بلدیہ کا بھتیجا قتل