0

یو کے کے شہر ویکسم کورٹ پیرش سے منتخب ہونے والے کونسلر چوہدری مبشر احمد اپنے آبائی گھر پرانا مہتہ دینہ پہنچ گئے

دینہ (رضوان سیٹھی سے) یو کے کے شہر ویکسم کورٹ پیرش سے منتخب ہونے والے کونسلر چوہدری مبشر احمد اپنے آبائی گھر پرانا مہتہ دینہ پہنچ گئے، مہتہ پہنچنے پر شاندا ر استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، پاکستانیوں کا پیار اور محبت دنیا میں ایک مثال ہے یو کے میں رہنے کے باوجود پاکستان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا میری جیت اپنے علاقہ کے لوگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے انشاء اللہ پاکستان کے ساتھ ساتھ یو کے میں بھی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں منتخب کونسلر چوہدری مبشر احمد کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ پرانا مہتہ کے رہائشی حال مقیم یو کے چوہدری مبشر احمد نے یو کے میں ہونے والے الیکشن میں حصہ لے کر بھاری اکثریت سے کونسلر منتخب ہو گئے منتخب ہونے کے بعد آج پہلی بار اپنے آبائی گھر پرانا مہتہ دینہ پہنچ گئے جہاں علاقہ کے علاوہ کثیر تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں اور ہار پہنائے گئے، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے ان کی محبت کی مثالیں پوری دنیا میں قائم ہیں آج میری جیت میں میرے علاقہ کے لوگوں کی دعائیں شامل ہیں جن کا میں بے حد ممنون ہوں، اس موقع پر کونسلر چوہدری مبشر احمد کے والد محترم چوہدری مشتاق احمد نے بھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا لوگوں کی دعاؤں سے میرے بیٹے کو کامیابی حاصل ہوئی۔